بہاولپور: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی دفاع، سکیورٹی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار نے بہاولپور کے قریب سٹرائیک کور کے دورے کے موقع پر کیا، دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ٹرانسفرنٹیئر حملوں کے حوالے سے آپریشنز کا معائنہ کیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے اور سعودی عرب کے بری فوج کے ڈپٹی کمانڈرجنرل احمد بن عبداللہ بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شرکا کی جانب سے صلاحیتوں کے شاندار مظاہرے کو سراہا اور سعودی عرب کی فورسز کی شرکت اور بہترین تربیت کو بھی سراہا۔
COAS visited strike corps near Bahwalpur. Witnessed training exercise for conduct of transfrontier offensive operations. Fighter aircraft of Pakistan Air Force and contingent of Royal Saudi Land Forces also participated in exercise. (1of2). pic.twitter.com/Q8VjS3rU9c
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 5, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر سینئر کور کمانڈر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلیو ایشن سمیت سیئنر افسران نے شرکت کی،
“Strike Corps hv decisive role during war.Such exercises enhance confidence for exploiting their optimal cbt potential. Pak Army from sldrs to gens is a well trained & battle hardened cohesive force ready to take on any challenge confronting def & security of Pak”, COAS.(2of2). pic.twitter.com/Ew8CoHTYCi
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 5, 2019
اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سٹرائیک کور کا جنگ کے دوران فیصلہ کن کردار ہوتا ہے، اس طرح کی مشقیں اعتماد میں اضافے اور اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا سبب ہوتی ہیں، پاک فوج کا جوان سے جنرل تک بہترین تربیت یافتہ اور جنگ میں آزمائے ہوئے ہیں۔