راولپنڈی: (دنیا نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو طلب کر لیا ہے۔ انھیں روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو 11 دسمبر کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن پر سولر لائٹس لے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔