میرپور ماتھیلو میں قومی شاہراہ پر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 10 December,2019 12:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) میرپور ماتھیلو میں قومی شاہراہ پر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی سے صادق آباد جانے والی کوچ ڈہرکی کے نزدیک الٹ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مسافروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث پیش آیا۔