اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں، نہتے 80 لاکھ کشمیری گزشتہ 127 روز سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر پابندی بدستور جاری ہے، ذرائع مواصلات پر پابندی دراصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کیلئے ہے، آج کے دن 80 لاکھ کشمیری بھارتی ظلم سے نجات کیلئے عالمی اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔