اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں بجلی و گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ آٹا، چینی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔