لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ اور جھوٹ کا دوسرا نام ہے، وزیر اعظم عمران خان نے انسداد بدعنوانی کے تمام اداروں کو آزاد اور خود مختار بنا دیا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کرپشن کی ہر جگہ ملامت اور مذمت ناگزیر ہے، اخلاقی پستی دراصل معاشی کرپشن کی بنیاد ہوتی ہے، ہمیں ہر سطح اور ہر شعبے میں کرپشن کے ناسور سے جان چھڑوانی ہے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا ہماری حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، ہم ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔