اورنج لائن ٹرین پاکستان اور چین کے آہنی بھائی چارے کی زندہ علامت ہوگی، شہباز شریف

Last Updated On 10 December,2019 10:18 pm

لندن: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین پاکستان اور چین کے مابین آہنی بھائی چارے کی زندہ علامت ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی نے اورنج لائن کو پاکستان کے لئے چینی لوگوں کا تحفہ قرار دیا۔ میں چینی قیادت اور سفیروں کے تعاون اور سہولت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ تمام افسران، انجینئرز اور مزدوروں کو اس منصوبے کے دن اور دن رات محنت کے لئے مبارک دیتا ہوں۔ اورنج لائن پروجیکٹ 2 سال پہلے مکمل ہو سکتا تھا اور اس سے آپ کو فائدہ ہوتا اگر تحریک انصاف اسے عدالتوں میں نہ گھسیٹتی جس نے 18 ماہ سے زیادہ عرصہ تک کام معطل رکھا ہوا تھا۔