لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا پی آئی سی میں وکلاء کے حملے میں تباہ شدہ گاڑیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
وکلاء حملے میں تباہ ہونے والی 8 سو سی سی گاڑیوں کو 50 ہزار، ہزار سی سی گاڑیوں کو 75 ہزار، 13 سو سی سی کو ڈیڑھ لاکھ اور 16 سو سی سی کو 2 لاکھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حملے میں تباہ شدہ 22 مختلف گاڑیوں کو تاحال لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے مالکان کو گاڑی کی تصویر اور شناختی کارڈ جمع کرانے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ڈاکٹرز و دیگر عملے نے گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔