پی آئی سی حملہ: گرفتار وکلا کی رہائی کی درخواست، 2 رکنی نیا بنچ تشکیل

Last Updated On 13 December,2019 03:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان نے پی آئی سی حملے میں گرفتار وکلا کی رہائی کی درخواست پر نیا 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پنوں بنچ میں شامل ہیں جو آج ہی سماعت کریں گے۔

یاد رہے جسٹس محمد انوار الحق پنوں نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر گرفتار وکلا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کیا تھا۔ پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج ہونے کی رپورٹ پیش کی تھی۔

ادھر وکلاء جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جسٹس مظاہر علی نقوی سےعدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا عدالت اپنا کام کرے گی، یہ میری ذمہ داری ہے، سینئر اور نوجوان وکلا گلدستے لے کر پی آئی سی جائیں، وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے استدعا کی کہ پیش نہ ہونے والے وکلاء کے مقدمات عدم پیروی پر خارج نہ کئے جائیں۔ جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کوئی وکیل پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔

Advertisement