دل کا ہسپتال تین دن بعد بھی فعال نہ ہوسکا، ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور بدستور بند

Last Updated On 13 December,2019 05:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دل کا ہسپتال تین دن بعد بھی فعال نہ ہوسکا، ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور بدستور بند ہیں، ہزاروں مریض متاثر ہو رہے ہیں، خوف میں مبتلا عملہ بھی ڈیوٹی پر واپس نہ آیا۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تیسرے روز بھی بند رہا، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اب تک تقریباً 12 ہزار دل کے مریض متاثر ہو چکے، 35 کے قریب بائی پاس، 200 انجیو پلاسٹی اور 250 کے قریب انجیوگرافی نہ ہو سکیں، دل کے مریض تشخیصی ٹیسٹوں سے بھی محروم رہے۔

دوسری جانب پی آئی سی او پی ڈی میں میڈیسن کاؤنٹر بھی بحال کر دیا گیا ہے اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں پہلے سے زیر علاج مریضوں کو ادویات کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع نے بتایا کہ رات 8 بجے ایمرجنسی سمیت ہسپتال کو مکمل فعال کر دیا جائے گا جبکہ او پی ڈی کل سے کھلے ہو گی۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام آج سیف پی آئی سی کے نام سے مہم شروع کی جائے گی، جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی اور شمعیں روشن کی جائیں گی۔ پی آئی سی میں پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز کو تعینات ہے۔
 

Advertisement