اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں اقلیتی آبادی میں تیزی سے کمی کا واویلا مچانے کا بھارتی دعویٰ غلط نکلا۔
دنیا نیوز کے مطابق چند روز قبل بھارتی سیاستدان کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی آبادی 23 سے کم ہوکر 3.72 فیصد رہ گئی ہے۔ تاریخی حقائق اور مردم شماری کے نتائج بھارتی سیاست دانوں کے دعوؤں کو جھٹلاتے ہیں۔
1951 کی مردم شماری کے نتائج کے مطابق مغربی پاکستان میں اقلیتی آبادی 3.44 فیصد تھی، اس وقت مشرقی پاکستان میں اقلیتی آبادی کا تناسب 23.2 فیصد تھا۔
مردم شماری نتائج کے مطابق پورے پاکستان میں اقلیتی آبادی کا کل تناسب 14.2 فیصد تھا۔ 1971 میں مشرقی پاکستان کے بنگلا دیش بننے سے اقلیتی آبادی کا تناسب تبدیل ہوا۔
1971 کے سانحہ کے 23.2 فیصد اقلیتی آبادی مشرقی پاکستان سے بنگلا دیش کی شہری بنی۔ بنگلا دیش بننے سے کم ہونے والی آبادی کا الزام پاکستان پر دھرنا بے بنیاد اور جھوٹ نکلا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی جھنڈے میں سفید رنگ بھی اتنا ہی مقدم ہے جتنا سبز۔