لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کیوی فیلڈر کی گیند لگنے سے پاکستانی علیم ڈار زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علیم ڈار نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی جانب سے کی گئی تھرو لگنے سے زخمی ہوئے۔
Aleem Dar is down after a nasty collision. Hopefully it s not too serious... #AUSvNZ pic.twitter.com/lyL0TI6iGz
— #7Cricket (@7Cricket) December 14, 2019
آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران کیوی بولر ٹم ساؤتھی کی تھرو سے بچنے کے لیے امپائر علیم ڈار مچل سینٹنر سے ٹکرا گئے اور تھرو لگنے سے زخمی ہو کر زمین پر گر پڑے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی امپائر درد سے کراہتے ہوئے نظر آئے۔
طبی عملے کی جانب سے علیم ڈار کو فوری طور پر گراؤنڈ میں امداد دی گئی جس کے بعد علیم ڈار دوبارہ امپائرنگ کے لیے کھڑے ہو گئے۔
یاد رہے کہ علیم ڈار نے اسی ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔