لاہور: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کے الزام میں راشد کرامت کو گرفتار کرلیا۔
نیب حکام نے جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزم راشد کرامت کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم راشد کرامت کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزم راشد کرامت 2007 سے حمزہ شہباز کا ملازم تھا، ملزم کے بنک اکاؤنٹ میں 45 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔