اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتسبا بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ مالم جبہ کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ادارہ قانون کا احترام کرتا ہے۔
نیب کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ دو نجی کمپنیوں نے مالم جبہ کیس کے حوالے سے رٹ پٹیشنز دائر کر رکھی ہیں۔ ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں 1261 نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔
نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 943 ارب روپے کے کرپشن ریفرنسز کی سماعت کے لیے 25 عدالتیں ہیں۔ نیب آرڈیننس کے مطابق کیسز میں جلد ٹرائل کرکے 30 روز میں فیصلہ ہونا چاہیے۔