اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ابھی تک جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں کچھ نہیں پوچھا گیا۔ نیب ہی جانتا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز میں تفتیشی ٹیم کے سامنے ہیش ہوئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ مجھے جب نوٹس موصول ہو تو پتا چلا کہ کیس کو گزشتہ 2 سال سے سندھ بھی دیکھا جا رہا ہے۔ کیس سندھ کا ہے، کیس کی حدود کے بارے میں بھی وکیل سے بات کرونگا۔
بڑھتی عمر میں تندرستی بارے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی عمر 80 سال سے زیادہ ہے لیکن ان کا دل جوان ہے۔ روزانہ واک کرتے ہیں اور کوئی ایسی ویسی عادت نہیں ہے۔