اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں جج اعظم خان نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انھیں 13 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
احتساب عدالت نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آئندہ سماعت پر پیش ہوں، ان پر فرد جرم عائد ہوگی۔