اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈٰی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو 18 ستمبر طلب کر لیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ ہمراہ لائیں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پیش کریں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور ان کے بیٹے خواجہ محمد اسد کو کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو سیالکوٹ میں بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مکمل ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان پر زمینوں پر قبضے اور مبینہ غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔
سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر چودھری کو بھی کل 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ ان کے پاس 150 کنال منظور شدہ زمین موجود لیکن 400 کنال فروخت کر چکے ہیں۔