کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے چند ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں، ان کے دل کے عارضے کے مزید ٹیسٹ کرائے جائیں گے جس کے بعد اینجوپلاسٹی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے چند ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں۔ رپورٹس کی روشنی میں آصف زرداری کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ آصف زرداری کے دل کے عارضے کے مزید ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ رپورٹس کے بعد اینجوپلاسٹی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آصف زرداری کو گزشتہ شام ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔