کراچی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی مائنس ون فارمولا نہیں، حکومت پانچ سال پورے کرے گی، بلاول پلی بارگین نہیں کریں گے تو وہ بھی سیاست سے آؤٹ ہوجائیں گے، یہ طے ہے، آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر قومی اسمبلی میں تمام جماعتیں ووٹ دیں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری، نواز شریف جیل میں جا کر زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں، دونوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، مولانا سے دسمبر کے بعد بات کروں گا، سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کو ندامت ہوئی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا قائداعظم کا فلسفہ آج بھارت میں بولا جا رہا ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا، ریلوے کے سارے مسائل کا حل ایم ایل ون ہے، ریلوے کی گاڑیوں میں بھی مانیٹرنگ سسٹم لگا رہے ہیں۔