راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، تمام جماعتیں مشاورت سے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کریں، حکومت نے معیشت مستحکم کر دی، تین ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، ڈاکٹروں اور وکلا میں جھگڑے کے بعد صف ماتم بچھی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چین ایم ایل ون کیلئے تیار بیٹھا ہے، کمیٹی بنا دی ہے، مسلم لیگ ن کے بعض دوستوں کو بہت تکلیف ہے، جب تک شیخ رشید ہے ایم ایل ون سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے امریکا چھوڑ کر کوئی بھی ملک آجائے، مارچ تک نیب کے پاس کافی بڑی تعداد میں پیسے آجائیں گے، صحت مند لوگوں کے بیرون ملک جانے کیلئے کابینہ میں اچھی فضا نہیں دیکھ رہا۔