لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا 14 دسمبر سے لاہور واہگہ شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج رات سے فریٹ ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ کم کر رہے ہیں، ریلوے سے بغیر ٹکٹ سفر کا خاتمہ کر دیں گے، سانحہ تیز گام متاثرین کو آئندہ ہفتے سے پہلے ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف بطور ٹوکن گئے ہیں، جب یہ لندن جاتے ہیں تو کوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی واپسی میں تاخیر ہوگی، اگر مجرم نواز شریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی حق حاصل ہے، فضل الرحمان تین سال بعد والے دسمبر کی بات کر رہے ہیں، جس کو شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔