لاہور: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین سے ہی ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے، اس کے بعد پولیس نے نوجوان شہری کو حراست میں لے لیا۔
نجی میڈیا کے مطابق شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شخص پیپلز پارٹی کا جیالا ہے اور اس کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے۔
ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ نامی شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا لیکن کچھ دیر بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے حکم پر اسے انڈے رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی ٹرین پر انڈے مارنے والے شہری نے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔