سیالکوٹ: (نمائندہ دنیا) فیس بک پر پاکستانی لڑکے سے دوستی کے بعدامریکن لڑکی شادی کیلئے پسرور پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکن لڑکی روبیکا کی فیس بک پر پسرور کے نواحی گاؤں جسوراں کے 24 سالہ داؤد سے دوستی ہوئی جو بعد میں پیار میں بدل گئی اور روبیکا اپنے پیار کو پانے کیلئے ہزاروں میل کا سفر طے کرکے پسرور پہنچ گئی۔ اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد داؤد سے شادی کر لی۔
روبیکا کا اسلامی نام عمیرہ رکھا گیا ہے۔ داؤد محکمہ ایریگیشن کا ملازم اور والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔ دوسری طرف عمیرہ کا کہنا ہے کہ میں داؤد کیساتھ بہت خوش ہوں اور دوسری مرتبہ پاکستان آ چکی ہوں۔ پاکستانیوں سے بہت پیار ملا، یہاں کے عوام اور ملک بہت خوبصورت ہے۔