اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک سے بھی آگاہ کیا۔
امریکی سینیٹر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے پاکستان اور امریکا کی شراکت داری اہم ہے۔ اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے مزید اقدامات ہونے چاہیں۔ پاکستان افغان امن اور مفاہمت کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کیساتھ ملک میں بھی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اپنا رکھا ہے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کو سراہا۔ امریکی سینیٹر نے پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے اقدام کو بھی سراہا۔
امریکی سینیٹر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
US Senator Lindsey Graham called on COAS. Regional security including Afghan Reconciliation Process was discussed. Visiting dignitary acknowledged Pakistan’s efforts towards regional peace and stability. pic.twitter.com/eJlQy0pcui
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 16, 2019