اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ میں مزید 10 روز کی مہلت دے دی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اہم معاملہ ہے ہم مزید وقت دے دیں گے، پارلیمنٹ ہی سپریم ہے، یہ معاملہ پارلیمنٹ نے ہی حل کرنا ہے، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف آگے آکر معاملہ حل کریں، کیا آپ کو ایک بھی ایسا آدمی نہیں مل رہا ؟ ہمیں پھر بھی پارلیمنٹ پر اعتبار ہے کہ معاملہ حل کر لے گی۔