شاہد خاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب، ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 24 December,2019 01:48 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایل این جی کیس میں زیرحراست شاہد خاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہو گئی، ڈاکٹرز کی سفارش پر ن لیگی رہنما کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ان کی ہرنیا کی سرجری کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے، شاہد خاقان کے ڈاکٹروں نے جیل حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا جس کے مطابق شاہد خاقان کا ہرنیا کا آپریشن کیا جانا ہے۔

ڈاکٹرز کی سفارش پر سابق وزیراعظم کو ہسپتال داخل کیا جائیگا، انہیں آج کسی بھی وقت ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔