اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کیساتھ یکساں سلوک روا رکھے گی، پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، اقلیتیں ملکی ترقی کیلئے تمام شعبوں میں کردار ادا کر رہی ہیں۔
ہمارے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2019
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹویٹر پیغام میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ اس تہوار کے موقع پر امن اورخوشیاں بانٹیں۔
Merry Christmas to all celebrating. May we spread happiness, joy, and peace on this occasion.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 25, 2019