پشاور: (دنیا نیوز) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہارٹ سرجریز معطل کر دی گئیں، جس کے باعث امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سرجری کے ڈاکٹروں کو 3 ماہ کی ٹریننگ پر کراچی بھیج دیا گیا۔ ایل آر ایچ کے مطابق ڈاکٹروں کی تربیت کے بعد یونٹ مزید بہتر ہو جائے گا، یونٹ کو دوبارہ احکامات کے بعد جلد کھول دیا جائے گا، ایمرجنسی آپریشن ایچ ایم سی منتقل کر رہے ہیں۔