اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم دوستوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس لائے، اس حکومت میں بجلی ہے نہ گیس، صرف ٹھنڈ ہی ٹھنڈ ہے، کوئی کھل کر بات کرے تو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے، اداروں کی آپس میں لڑائی نہیں چاہتے۔
قبل ازیں اکرم درانی کی زیر صدارت اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے ایاز صادق، پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان شریک ہوئے، میاں افتخار حسین، عثمان کاکڑ، شفیق پسروری، ہاشم بابر بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اپوزیشن اراکین نے گرفتاریوں سے متعلق مشاورت، نیب کی جانب سے اراکین کی گرفتاریاں پر بات چیت کی گئی، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر گفت و شنید کی۔