وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے

Last Updated On 27 December,2019 01:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ سمیت پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، کراچی میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

عمران خان شام کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بیٹے کے ولیمہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔