وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز وزیراعظم کو بھجوانے کا فیصلہ

Last Updated On 26 December,2019 01:53 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی بیوروکریسی ایک بار پھر اپنے حقوق کے لئے متحرک ہو گئی ہے

وفاقی بیوروکریسی ایک بار پھر اپنے حقوق کے لئے متحرک ہو گئی ہے ۔وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز وزیراعظم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وفاقی بیوروکریسی کا سب سے بڑا فورم تجاویز وزیراعظم کو بھجوائے گا ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ سے تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی،وفاقی ملازمین کو خصوصی الاؤنسز دینے کے حوالے سے بھی تجاویز دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریز کمیٹی نے وزارتوں و محکموں سے سیلری پیکجز کی تفصیلات طلب کر لیں، مستقل، کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کے سیلری پیکجز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں