اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوان لیڈرشپ کو قائداعظم کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور قوم ملک کو قائد کے ویژن کی روشنی میں اسلامی ویلفیئر سٹیٹ میں ڈھالنا ہو گا۔
All our young aspiring leaders should make our Quaid their role model. He was Sadiq & Ameen; & his 40-year struggle was not for personal gain but to achieve a Homeland for the Muslims of the subcontinent where they could live as free citizens second to none.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2019
ان کا کہنا تھا کہ ایسی ریاست بنانی ہے جہاں انصاف کی فراہمی اور قانون کی عملداری ہو، نوجوان لیڈرشپ کو قائداعظم کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ صادق اور امین تھے، ان کی 40 سالہ جدوجہد کسی ذاتی مقصد کے لئے نہیں تھی، انہوں نے اتنی جدوجہد مسلمانوں کے لئے الگ ملک کے حصول کی خاطر کی۔
Today, on Quaid-i-Azam s birthday, we as a nation must resolve to build Pakistan in accordance with his vision of an Islamic welfare state based on compassion & human dignity; justice & rule of law; & a plural inclusivist society.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2019
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے۔
ہمارے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2019
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کیساتھ یکساں سلوک روا رکھے گی، پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، اقلیتیں ملکی ترقی کیلئے تمام شعبوں میں کردار ادا کر رہی ہیں۔