اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے نظریئے پرآگے بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں آر ایس ایس کے لوگ مارچ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران نے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی
ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایک ٹویٹ شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں آر ایس ایس کے لوگ اپنے کارکنوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں، آر ایس ایس تنظیم شیو سینا کی نظریاتی تنظیم ہے۔
The int community should wake up before RSS on the move leads to genocide of Muslims that will dwarf other genocides. Whenever militias like Hitler s Brown Shirts or RSS are formed, based upon hatred of a certain community, it always ends in genocide. https://t.co/bnxJknIbO6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 26, 2019
وزیراعظم نے سچیترا کا ایک ٹویٹ شیئر کیا، اس ٹویٹ میں مزید لکھا تھا کہ آر ایس ایس کے یہ لوگ، جو تلنگانہ میں خاکی یونیفارم میں مارچ کر رہے ہیں، نازی ہیں۔ اب بھی اگر عالمی برادری خاموش رہی، تو اٹھنے والے تشدد میں عالمی برادری بھی ملوث ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کوکچھ کرنیکی ضرورت نہیں،مودی کیخلاف بھارتی خود کھڑے ہونگے:وزیراعظم
ری ٹویٹ کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے نظریئے پرآگے بڑھ رہا ہے۔ عالمی برادری کومسلمانوں کی ممکنہ نسل کشی روکنے کے لیے کردارادا کرنا ہوگا۔ ہٹلرکی براؤن شرٹس یا آرایس ایس کی طرز پر ملیشیا بننے سے نسل کشی ہی ہوتی ہے۔