نئے سال میں عوام کو واضح ریلیف محسوس ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Last Updated On 02 January,2020 04:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے سال میں پنجاب ہی اقتصادی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور محور ہوگا۔ حکومتی اقدامات سے عوام کو واضح ریلیف محسوس ہوگا۔

تفصیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔ وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے علاقوں کی حالت بدل جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو بہترین ماحول اور سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔ نئے سال میں عوام کو واضح ریلیف محسوس ہوگا۔ ہر شہر کی یکساں ترقی کے ویژن پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزرا ڈاکٹر اختر ملک، پیر سید سعید الحسن شاہ، سردار آصف نکئی، ملک اسد کھوکھر، کرنل (ر) محمد انور، سید صمصام بخاری، اجمل چیمہ، اراکین اسمبلی سردار طالب نکئی، سردار سبطین خان، ملک سلیم لابر، نذیر احمد چوہان، افتخار حسین گوندل، سید افتخار حسین گیلانی، مسرت جمشید چیمہ، عابدہ راجہ، خیال احمد کاسترو، فرحت فاروق اور دیگر شامل تھے۔

 

Advertisement