لاہور شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات، وزیراعلیٰ کا نوٹس، شدید برہمی کا اظہار

Last Updated On 22 December,2019 11:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے جبکہ سڑکوں پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ مجھے شہر صاف ستھرا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صفائی کے انتظامات کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ شہر کے بعض مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صفائی کو یقینی بنائیں۔
 

Advertisement