وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کے وکالت لائسنس معطل

Last Updated On 22 December,2019 09:36 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب بار کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے وکالت کے لا ئسنس معطل کردیئے

پنجاب بار کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے وکالت کے لا ئسنس معطل کردیئے ۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اسماعیل شاہ نواز نے کہا دونوں رہنماؤں نے سرکاری عہدے سنبھالنے سے قبل پنجاب بار کونسل کو آگاہ نہیں کیا اور حقائق کو چھپایا جو کہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کو4 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور تحریری وضاحت بھی طلب کرلی 

Advertisement