لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سے وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی اور سردار عثمان بزدار کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ایوان وزیراعلی میں ہونے والی ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب بھی شریک ہوئے، ملاقات میں پی آئی سی واقعے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیکر آئندہ اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار کو پی آئی سی پر اب تک کی پیش رفت پرآگاہ کیا گیا، وزیرقانون راجہ انتظامی غفلت کے معاملے پر آج شام تک اپنی عبوری رپورٹ وزیراعلی کوپیش کریں گے۔
سردار عثمان بزدار نے پی آئی سی واقعہ پر عدالتی اور قانونی معاملات کی مکمل پیروی کی ہدایت کی، وزیر قانون نے اب تک کی گرفتاریوں اور دیگر معاملات پر وزیراعلی کو آگاہ کیا۔