لاہور: (دنیا نیوز) سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو کھول دیا گیا ہے، ایمرجنسی کی بندش کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا ایمرجنسی کے بعد دیگر سروسز کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا، ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، ہیلتھ پروفیشنلز سکیورٹی بل کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ادھر پی آئی سی میں او پی ڈی اور ان ڈور سروسز مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیو گرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹرز بھی بند ہے، پی آئی سی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔