لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی حکومت نے نیا اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے ہی ایک سال میں شروع ہونیوالے منصوبوں کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبوں میں جہاں بے ضابطگیاں پائی گئیں، ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔ افسران اور ٹھیکیداروں کو بے ضابطگی پر بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں ہوا۔
اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جہاں کوئی خرابی پائی گئی، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبوں میں ٹینڈرنگ، تعمیراتی کام اور دیگر سول ٹیکنیکل معاملات کو دیکھا جائے گا۔