تونسہ: وزیراعلیٰ پنجاب کا 2 ارب 94 کروڑ کے 13 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد

Last Updated On 21 December,2019 02:35 pm

تونسہ شریف: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تونسہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بڑا پیکج دیتے ہوئے 2 ارب 94 کروڑ روپے کے 13منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقے بھی آج ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں، سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز دیگر منصوبوں پر خرچ ہوئے، اب ترقی سے محروم علاقوں کو آگے لے کر جائیں گے، پنجاب کے ہر علاقے میں ترقی کے ثمرات پہنچیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا، 100کنال پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔ تونسہ شہر کی بیوٹیفکیشن پر 62 کروڑ 74 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

اسی طرح وزیراعلیٰ نے کھرڑ بزدار تک ہنگلون 26 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 23 کلو میٹر طویل سڑک کا افتتاح کر دیا۔ 11 کروڑ 62 لاکھ روپے کی لاگت سے تونسہ کی 5 اندرونی سڑکوں کا افتتاح کیا۔
 

Advertisement