لاہور: (دنیا نیوز) پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں، ہمارا اتحاد پہلے سے مضبوط ہے، اتحاد میں دراڑ ڈالنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، عثمان بزدار محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا نئے سال میں بھی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔