اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق آصف علی زردای کیخلاف دو ریفرنسز میں نیب پراسیکیوٹر مدثر نقوی ذاتی وجوہات کے باعث کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کیخلاف دو ریفرنسز میں نیب پراسیکیوٹر مدثر نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر نیب کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
نیب پراسیکیوٹر مدثر نقوی جعلی اکاؤنٹس کے لئے بنائی گئی 6 رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے رکن تھے۔ مدثر نقوی کے ذمہ پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنس تھے۔ چئیرمین نیب نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔