مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی۔ موسمی سختیوں کے باعث 12 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔
تفصیل کے مطابق میرپور سمیت آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ موسم کی شدت کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر چھٹیوں میں 12 جنوری 2020ء تک توسیع کر دی گئی ہے اور حکومت کی طرف سے تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں 6 جنوری بروز پیر تعلیمی ادارے کھلنے تھے تاہم اب آئندہ پیر 13 جنوری 2020ء کو تعلیمی ادارے کھلیں گے۔