میرپور: (دنیا نیوز) آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور مسلم لیگ ن لیگ کے امیدوار صہیب سعید کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے، صبح 8 سے 5 تک پولنگ جاری رہے گی، 59 ہزار 494 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
میرپور آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میرپور میں ضمنی الیکشن پولنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن کے امیدوار چوھدری سعید کے ڈی سیٹ ہونے پر نشست خالی ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور مسلم لیگ ن لیگ کے امیدوار صہیب سعید کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز اور ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے خانپور، کھاڑک سمیت مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پولنگ عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز 59494 اپنا حق رائے دی استعمال کریں گے۔ حلقے کو 8 زون میں تقسیم کیا گیا، 2700 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجمام دیں گے، کل 119 پولنگ سٹیشنز میں 61 انتہائی حساس اور 50 حساس جبکہ 8 نارمل ہیں، ہر پولنگ سٹیشن پر 18 سے 22 اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔