مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزادکشمیر میں بھی ٹماٹر سمیت سبزیوں کی قیمتوں کی اونچی اڑان سے شہری پریشان ہیں، کہتے ہیں انتظامیہ نرخ ناموں پر عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔
آزادکشمیر میں ٹماٹر کی اونچی اڑان نے خریداروں کو پریشان کرکے رکھ دیا، ٹماٹر 200 سے 250 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے تو غیر معیاری گلے سڑے ٹماٹروں کی فروخت بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ جاری کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد میں بھی ناکام ہوچکی ہے۔ بازاروں میں دیگر سبزیاں کڑم پالک 40 روپے گڈی، لہسن 350 روپے کلو، پیاز 95 روپے، آلو 50، بھنڈی، کدو اور پھول گوبھی 100، شملہ مرچ 250 روپے کلو جبکہ ادرک 150 روپے پاؤ فروخت کیا جا رہا ہے۔