اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) قاسم سلیمانی پر حملہ بین الاقوامی اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے: گفتگو
سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ بین الاقوامی اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،ایران کا ردعمل مشرق وسطی تک محدود ہوگا جبکہ خطے میں کشیدگی پاکستان کے لئے پریشان کن ہوگی۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کرکے مارا گیا،یہ امریکی انٹیلی جنس اور پینٹا گون کا مشترکہ آپریشن تھا، ایران اس کا نپا تلا جواب دے گا