اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران امریکا تنازع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ عرصہ دراز سے کشیدگی کا شکار ہے۔ تین جنوری کے واقعات اور ردعمل نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ کشیدگی ناصرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے مفاد میں نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خطہ مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی اور ہے کہ ہم معاملات کو سلجھائیں۔ خطے کے ملکوں کو امن واستحکام کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خطے کے ملکوں کو امن واستحکام کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔