لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سیاسی منظر نامے پر مسلم لیگ ق نے ملکی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دی، جو مشورہ دیا نیک نیتی اور خلوص دل سے دیا تاکہ عوامی مسائل حل ہوں اور عوام کو ریلیف ملے۔
چودھری پرویز الہیٰ نے چودھری سلیم بریار کو ضلعی سطح پر پارٹی کارکنوں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی محاذ پر حکومتی اقدامات کے باعث مضبوط ہو رہا ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات میں تیزی آ رہی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سیاسی منظر نامے پر مسلم لیگ ق نے ملکی مفاد اور ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی۔ اپنے دور حکومت میں جو اقدامات کیے، عوام آج بھی ان کو یاد کر رہے ہیں۔