ریاض/ تہران : (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود وفد کے ہمراہ اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
سفیرِ پاکستان راجا علی اعجاز، سعودی وزارتِ خارجہ کے ڈی جی پروٹوکول عبداللہ ال راشد سمیت سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے رائل ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے دورے کا بنیادی مقصد خطے میں ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، خطے میں تناؤ کے خاتمے پر زور
اس سے قبل وزیر خارجہ گزشتہ روز تہران پہنچے تھے جہاں ان کی آج ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔