لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی، جن میڈیکل رپورٹس پر تماشہ ہوا وہ حکومت پنجاب کو جمع کرا دی گئیں تھیں۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے کے حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر سیاسی تماشہ کرنے سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیا پھر سے مفت شروع ہو گیا ہے ؟ عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا گیا، وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب آپ نے نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی 14 فیصد کی تاریخی مہنگائی اور 2.5 فیصد شرح ترقی کا نوٹس بھی لیں ؟ کبھی گیس میں 250 فیصد اور بجلی میں 150 فیصد اضافہ کا بھی نوٹس لیں۔